Select Menu

اردو نیوز پاک اٹالیا

اردو نیوز پاک اٹالیا

اہم خبریں

میلان میں سینیگال کے ایک شخص نے بچوں سے بھری بس کو اغوا کے بعد آگ لگا دی خوش قسمتی سے بچے محفوظ رہے..ہم بحیثیت مسلمان اس فعل کی مذمت کرتے ہیں .اگر خدانخواستہ کسی ایک بچے کو بھی نقصان ہوتا تو یہ تمام غیر ملکیوں کیلئے بہت بڑی شرمندگی اور نقصان کا باعث ہوتا,اس سے غیر ملکیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا..اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور اس ذہنیت کے عناصر کو نہ پنپنے دیں..آخر کسی حکومتی اقدام کا ان معصوم بچوں سے کیا لینا دینا...اٹلی میں میرے میڈیا کے ساتھیوں و دیگر سیاسی احباب کو پتہ ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ پر کس طرح اٹالین لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا اور ہم سے تعزیت بھی کی اس فعل کی مذمت بھی کی,اس سے اندازہ لگا لیں کہ ان کے عام آدمی کی سوچ کیا ہے..اس طرح کے واقعات سے تمام غیر ملکی شک کی نگاہ سے دیکھے جائیں گے ..اللہ اس طرح کے احمقوں کو ہدایت دے آمین

» » ساری منصوبہ بندی صرف اور صرف مذہب کے خلاف ہے

ساری منصوبہ بندی
صرف اور صرف مذہب کے خلاف ہے۔
یورپ میں الحاد کی دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ ایک عام وجہ یہ بھی ہے کہ مذاہب کی وجہ سے خونریزی ہوتی ہے انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ اس مفروضے کو ثابت کرنے کے لیئے ایلومیناٹی طاقتوں نے پہلے اسلام کو نشانہ بنایا اس کی تاریخ کے خلاف جی بھر کر پروپیگنڈہ کیا اور اب باری عیسائیت کی ہے۔ اس پروپیگنڈے کا مقصد انسانیت کو عقیدے سے محروم کر کے دجال کی راہ ہموار کرنا ہے
الحادی ذہن عقیدے سے یکسر خالی ہو کر دجال کو اس دنیا کا محافظ تسلیم کر لے گا ۔ جس کے لیئے برسوں سے ذہن سازی جاری ہے۔ مغرب کی بنائی گئی سپر ہیومن موویز جیسے سپر مین اور اوینجرز وغیرہ اسی ذہن سازی کا ایک تسلسل ہیں جس میں ایک شخص کو پوری دنیا کا محافظ بنا کر پیش کیا گیا ہے۔
ویسے ہی جب دجال ظاہر ہو گا تو
عقیدے سے محروم ذہن کے سامنے
اسے دنیا کا محافظ اور خدا سمجھنے میں کیا رکاوٹ ہو گی ؟
ویسے بھی الحاد خدا کا انکار ہی اس لیئے کرتا ہے کہ وہ دکھائی نہیں دیتا جب ایسا شخص جو خدائی کا دعویٰ کرے اور بظاہر کچھ مافوق الفطرت افعال کا اظہار بھی کرے تو الحادی ذہن اسے خدا کیونکر نہ تسلیم کرے گا ؟
مذہب کے خلاف پروپیگنڈے کا انسانیت کی ذہن سازی کرتے ہوئے محض دجال کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ اس دجال کی راہ ، یہودی جس کی آمد کے منتظر ہیں۔ جس کے پیروکاروں میں بڑی تعداد یہودیوں کی ہو گی ۔
ایمان ہی دجالی طاقتوں کے راستے کی واحد رکاوٹ ہے۔ یہ ایمان بڑی قیمتی متاع ہے۔ آج کے پرفتن دور میں اس ایمان کی سلامتی ہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اور اسے سلامت رکھنا دہکتے انگاروں پر ننگے پاؤں چلنے کے مترادف ہے۔ کیونکہ ایمان کے لٹیروں کی بہتات ہے اور محافظ بہت کم !
اسی لیئے امام اہل سنت
امام حمد رضا خان علیہ الرحمہ نے فرمایا تھا :۔
سونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے
سونے والو جاگتے رہیو چوروں کی رکھوالی ہے
آنکھ سے کاجل صاف چرالیں یاں وہ چور بلا کے ہیں
تیری گھٹری تاکی ہے اور تونے نیند نکالی ہے
(حدائق بخشش)

رائے غلام عباس کھرل idaratulkhair

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
This is the last post.

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, کسووال پریس کلب(رجسٹرڈ) ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز کسووال پریس کلب(رجسٹرڈ) کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں