Select Menu

اردو نیوز پاک اٹالیا

اردو نیوز پاک اٹالیا

اہم خبریں

میلان میں سینیگال کے ایک شخص نے بچوں سے بھری بس کو اغوا کے بعد آگ لگا دی خوش قسمتی سے بچے محفوظ رہے..ہم بحیثیت مسلمان اس فعل کی مذمت کرتے ہیں .اگر خدانخواستہ کسی ایک بچے کو بھی نقصان ہوتا تو یہ تمام غیر ملکیوں کیلئے بہت بڑی شرمندگی اور نقصان کا باعث ہوتا,اس سے غیر ملکیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا..اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور اس ذہنیت کے عناصر کو نہ پنپنے دیں..آخر کسی حکومتی اقدام کا ان معصوم بچوں سے کیا لینا دینا...اٹلی میں میرے میڈیا کے ساتھیوں و دیگر سیاسی احباب کو پتہ ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ پر کس طرح اٹالین لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا اور ہم سے تعزیت بھی کی اس فعل کی مذمت بھی کی,اس سے اندازہ لگا لیں کہ ان کے عام آدمی کی سوچ کیا ہے..اس طرح کے واقعات سے تمام غیر ملکی شک کی نگاہ سے دیکھے جائیں گے ..اللہ اس طرح کے احمقوں کو ہدایت دے آمین

» » اسلام امن کا مذہب نہیں بلکہ انصاف کا دین ہے

اسلام امن کا مذہب نہیں بلکہ انصاف کا دین ہے:
جب تک ہم "اسلام" کے معنی "اللہ کے دین کو تسلیم کرنا" لے رہے تھے، تب تک ہم پوری دنیا پر حکمران تھے، ہاں، اس وقت جب یورپ میں ٹوائلٹ کا نظام بھی نہیں تھا، ہم آدھی دنیا پر حکمرانی کررہے تھے. 
مگر جب ہم نے لفظ "اسلام" کے معنی "سلامتی اور امن" بنا دیا تب سے ہم زوال کی گہرائیوں میں جارہے ہیں، 
جی ہاں ہمارے عروج کی وجہ یہی ایک لفظ ہی تھا، یعنی اسلام کے معنی "اللہ تعالیٰ کے دین کو مکمل تسلیم کرنا" 
اور ہمارے زوال اور کمزور، مغلوب، محکوم اور مظلوم بننے کی وجہ بھی بس یہ ایک ہی لفظ ہے کہ ہم نے لفظ "اسلام کے معنی تسلیم کرنے کی بجائے "سلامتی اور امن" کرنا شروع کردیا....
"تم ہمیں مارتے رہو، ہم تمہیں معاف کرتے رہیں گے، کیونکہ یہ اسلام ہے"
ہر گز نہیں یہ اسلام کے خلاف ہے، بلکہ اسلام قصاص میں زندگی (یعنی امن) کا کہتا ہے، ارشاد ہے: "وَفِی الْقِصاصِ حَیَاۃُُ"
There is No Moderate Islam, Islam is Islam.
لہٰذا اسلام امن کا مذہب نہیں بلکہ انصاف کا دین ہے .
(عائشہ عدیل خان)

رائے غلام عباس کھرل idaratulkhair

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, کسووال پریس کلب(رجسٹرڈ) ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز کسووال پریس کلب(رجسٹرڈ) کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں